2 جون 2013 - 19:30
روس نے شام مخالف قرارداد کا مسودہ مسترد کرديا

روس نے القصير ميں شامي فوج کے اقدامات کي مذمت ميں برطانيہ کي پيش کردہ قرار داد کے مسودے کو مسترد کرديا ہے-

ابنا: امريکہ ميں سفارتي ذرائع نے بتايا ہے کہ روس نے  القصير شہر ميں شامي فوج کے  آپريشن کي  مذمت ميں پيش کي جانے والي قرارداد کےمسودے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور سے جانبدارانہ قرار ديا ہے- رپورٹ کے مطابق روس نے کہا ہے کہ يہ متن  جانبدارانہ ہے اور اس  ميں القصير شہر کے زميني حقائق کو مد نظر نہيں رکھا گيا- اقوام متحدہ کي رپورٹ کے مطابق القصير کے ڈہڑھ ہزار کے قريب زخمي شہري محاصرے ميں پھنسے ہوئے ہيں جنہيں فوري طور پر طبي امداد کي ضرورت ہے-شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ ان کا ملک عالمي ريڈکراس سوسائٹي کو القصير ميں امدادي سرگرمياں شروع کرنے کي اجازت دينے کے لئے تيار ہے.

.......

/169